ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سشیل کمارمود ی نے نتیش کمارکے قصیدے پڑھے،اوپیندرکشواہاکے نکلنے پرافسوس کااظہار

سشیل کمارمود ی نے نتیش کمارکے قصیدے پڑھے،اوپیندرکشواہاکے نکلنے پرافسوس کااظہار

Wed, 16 Jan 2019 01:38:34    S.O. News Service

پٹنہ:15/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ملک کا ماحول سیاسی ہو چکا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی کمرکس لی ہے۔ چاہے کانگریس ہو یا بی جے پی ہو یا پھر علاقائی پارٹیاں ہوں، عوام کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔، ایسے میں 40 لوک سبھا سیٹوں والا بہار 2019 میں اہم کردار نبھانے جا رہاہے۔ جہاں ایک طرف نتیش کمار کے آنے سے بہار میں این ڈی اے کے حوصلے بلند ہیں وہیں تیجسوی یادوگٹھ بندھن کے ساتھ جیت کے دعوے کررہے ہیں۔نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سشیل مودی نے کہا کہ بہار میں ترقی کی جو لکیر کھینچی ہے، یہ بے مثال ہے۔ نتیش کمار کا میں احترام کرتا ہوں۔ایماندار قیادت ہی نتیش کمار کی طاقت ہے، جس سے وہ سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔انہو ں نے یہ بھی کہاکہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ اوپیندرکشواہااین ڈی اے سے جائیں۔پٹنہ صاحب سے بی جے پی کا امیدوارکون ہوگا، اس پر سشیل مودی نے کہا کہ یہ پارٹی فیصلہ کرے گی۔ لوک سبھا الیکشن لڑیں گے یا نہیں اس پر انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ بھی پارٹی ہی کرے گی۔تیجسوی یادوپر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ 27 سال کی عمر میں وہ کروڑوں کے مالک کس طرح ہو گئے۔تیجسوی یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے سشیل مودی نے کہا کہ کیا لالو یادو کا یہی خواب تھا کہ ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد سے کانگریس کو الگ کر دیا جائے۔ کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی وجہ سے بہارمیں کانگریس کو 27 سیٹیں آ گئیں۔ پورے ہندوستان کے نقشہ میں کانگریس سمٹ گئی ہے۔ تین ریاستوں کے انتخابی نتائج پر انہوں نے کہا کہ ووٹ شیئر دیکھنے سے پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج اور لوک سبھا انتخابات کے نتائج مختلف ہوتے ہیں۔


Share: